خیبر پختونخواہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کے حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے ہیں جنہیں اپنے ساتھ دیکھ کر کمانڈوز بھی حٰیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے باچا خان یونیورسٹی پہنچے جہاں کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری کے پی کے اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام موجود ہیں۔ آرمی چیف چارسدہ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close