خیبر پختونخواہ

فیض آباد آپریشن کیوجہ سے پشاور کے حساس مقامات پر 2500 پولیس اہلکار تعینات

پشاور: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور (ایس ایس پی) سجاد خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام دھرنے کے خلاف آپریشن اور اس کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے یش نظر پشاور کیلئے جامعہ سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پشاور کے حساس مقامات پر تقریباً 2 ہزار 500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پاک فوج کی مدد بھی حاصل ہوگی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پشاور کے رنگ روڈ پر جمیل چوک میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا کل رات سے شروع کررکھا ہے، مظاہرین نے وہاں کیمپس بھی لگا دیئے ہیں جس کے باعث رنگ روڈ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جی ٹی روڈ اور موٹروے مکمل طو ر پر ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، تاہم شہر میں جاری بس رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کی وجہ سے خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی کچھ حد تک متاثر ہوئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں صورتحال قابو میں ہے۔ شہر کے ہر حصے میں تحریک لبیک پارٹی کے کارکنوں کو پر امن احتجاج کرنے کا حق ہے، لیکن اگر مظاہرین نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close