خیبر پختونخواہ

وزیراعظم بن گیا تو قوم کو 800 ارب روپے اکٹھے کرکے دکھاؤں گا، عمران خان

بنوں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انشا اللہ مرکز میں ہماری حکومت ہو گی اور اگر وزیراعظم بن گیا تو 800 ارب روپے قوم کو اکٹھے کرکے دکھاؤں گا۔ بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری اُمید نوجوانوں سے ہے، پاکستان میں تحقیق کے میدان میں کام نہیں ہو رہا، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے، تحقیق کے فقدان کی وجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، دیگر ممالک نے تعلیم اور انسانوں کی فلاح پر رقم خرچ کی۔ صرف سنگاپور یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کے پورے بجٹ کے برابر ہے۔ مرکز میں ہمیں حکومت ملے گی تو تعلیم اور صحت پر رقم خرچ کریں گے۔

پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا تھا کہ دنیا جو مرضی کہہ لے لیکن کام وہ کریں جو آپ کے دل سے آواز آتی ہے، جتنا بڑا مقصد ہوتا ہے اتنی ہی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انسان ہارتا تب ہے، جب وہ ہار مان جاتا ہے، چیمپئن وہ ہوتا ہے جو برے وقت سے سیکھتا ہے اور جب آپ مار کھا کر پھر سے کھڑے ہوتے ہیں آپ اور زیادہ طاقتور ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک اس لئے عظیم نہیں بنا کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا، ملک میں پختون، اُردو بولنے والوں کے نام اور جاگ پنجابی جاگ کے نعرے سے سیاست کی جارہی ہے۔ ہمارے خرچوں اور آمدنی کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے، وفاقی حکومت پیسے اکٹھے نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے۔ رواں برس خیبر پختونخوا کو وفاق کی جانب سے 110 ارب روپے ملنے تھے لیکن ہمیں 35 ارب روپے نہیں ملے۔ میں وہ پاکستانی ہوں جسے قوم سب سے زیادہ پیسا دیتی ہے۔ انشاء اللہ مرکز میں ہمیں حکومت ملے گی اورمیں وزیراعظم بن گیا تو 800 ارب روپے قوم کو اکٹھا کر کے دکھاؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close