خیبر پختونخواہ

یروشلم کو صیہونی دارالحکومت بنانےکیخلاف پشاور میں تاجر سڑکوں پر آگئے

پشاور: مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی پشاور کینٹ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور فوارہ چوک سے تختو جماعت تک احتجاجی ریلی نکالی۔ جس کی قیادت صدر مجیب الرحمن، شوکت اللہ ہمددر، میاں اختر، سید فہیم شاہ و دیگر صدور کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکا ء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر امریکی مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صدر مجیب الرحمن نے بتایاکہ القدس شریف پر اسرائیلی قبضہ ہرگز قبول نہیں، قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا عالم اسلام پر براہ راست حملہ ہے، اس سے پورے مشرق وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ اُنہوں نے کہاکہ امریکہ نے پوری اُمت مسلمہ کو للکارا ہے لہٰذا یہی وقت ہے کہ پورا عالم اسلام اس فیصلے کیخلاف چٹان کی طرح متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایک نان ایشو کو چھیڑا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت اس کو چھیڑنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close