خیبر پختونخواہ

شمالی وزیر ستان کے علاقے ہمزونی میں چار دن بعد کر فیو کاخاتمہ

ہمزئی: شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں چار دن بعد کرفیو اٹھا لیا گیا ہے ‘ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کی پابندی آج صبح ختم کی گئی ہے جس کے بعد علاقے میں سڑکیں کھل گئی ہیں اور لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی ہے ‘ یاد رہے کہ ہمزونی میں منگل کے روز فورسز پر حملہ ہوا تھا جس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیاتھا ‘ مقامی لوگوں نے کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا ‘ گزشتہ روز پورے شمالی وزیرستان میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیاتھا جو بعد ازاں رات کو اٹھا لیا گیاتھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close