خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان میں پولیس ٹیم پر فائرنگ سے اہلکار شہید

ڈی آئی خان: پہاڑپور مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور مردان پل کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا تو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کے پی کےنے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close