خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکارزخمی

ڈی آئی خان: کلاچی کے علاقے باچہ آباد میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکارزخمی ہوگئے۔ پاکستان ویوزکے مطابق ڈی آئی خان میں کلاچی کے علاقے باچہ آباد میں دھماکہ اُس وقت ہوا جب فورسز کی پیٹرولنگ گاڑی گزررہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسزکے 3 اہلکارزخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ فورسز کے اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close