خیبر پختونخواہ

آئی جی خیبرپختونخوا نے چارتھانیداروں کو گھر”بٹھا”دیا

پشاور: آئی جی خیبرپختونخواناصر درانی نے تین ایس ایچ اوز اور ایک ایڈیشنل ایس ایچ او کومعطل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان افسران کو کرپشن ، اختیارات سے تجاوز اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق کے الزام میں معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ دوسری طرف لوئردیر میں مقدمے کی ناقص تفتیش پر تفتیشی افسر کی تنزلی کا حکم دیدیا۔ 
اُدھرکراچی میں بھی اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تین کلرکوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاجن میں عرفان حیدراور شاکرسولنگی موجود ہیں ۔یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close