خیبر پختونخواہ

افغانیوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، افغان قونصل جنرل

پشاور: افغان قونصلر جنرل معین مرستیال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے 31جنوری کے افغان مہاجرین سے متعلق اعلان پر تشویش ہے، پاکستان سے گزارش ہے کہ افغانیوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔ افغان مہاجرین معاشی ترقی میں پاکستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کی بڑی مہمان نوازی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مارچ سے شروع ہوگا۔ بدھ کو افغان قونصلر جنرل نے افغان مہاجرین ڈائریکٹوریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے 31 جنوری کے اعلان پر مہاجرین میں تشویش ہے کیمپوں میں مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات لے رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی اہم مسئلہ ہے خیبرپی کے کے عوام نے افغان مہاجرین کو بہت پیار دیا ہے بیس لاکھ افغان مہاجرین کو مسائل کا سامنا ہے۔ مارچ سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close