خیبر پختونخواہ

فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی؛ دہشتگردوں کا ریڈیو ٹاور تباہ

پشاور: دعوہ توئی کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن پروپیگنڈا پھیلانے والے ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب نصب عمر ایف ایم ریڈیوٹاور تباہ کردیا ہے، دعوہ توئی کے قریب نصب ٹاور کے ذریعے ملک دشمن پروپیگنڈا کیا جارہا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے ٹاور تباہ کرکے ملک دشمن عناصر کی نشریات بند کردی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور خیبرایجنسی بشمول شمالی وزیرستان میں بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close