خیبر پختونخواہ

دیر بالا، شدید برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند، نظام زندگی مفلوج

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں ریکارڈ برفباری سے آمدورفت کے تمام راستے و سڑکیں بند جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ تین دنوں سے شہری اور بالائی علاقوں میں جاری برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ دیر بالا کے بالائی علاقوں کوہستان، کمراٹ، لواری ٹاپ، عشیری درہ، علی گاسر، براول اور نہاگدرہ کی رابطہ سڑکیں اور آمدورفت کے دیگر راستے بند ہوچکے ہیں، جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں میں 4 سے 5 فٹ تک اور شہری علاقوں میں 10 انچ تک برفباری ہوئی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر چترال میں بھی شدید برف باری کے باعث چترال اور اپر دیر کی رابطہ سڑکیں اور لواری ٹنل مکمل طور پر آمدورفت کیلئے بند ہوگئی ہیں۔ اس ضمن میں پولیس نے چترال آنے یا چترال سے جانے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے گریز کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close