خیبر پختونخواہ

مشال کے قاتلوں نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

پشاور: مردان یونی ورسٹی کے طالبعلم مشال خان قتل کیس کے فیصلے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مشال خان قتل کیس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔ مشال خان کے بھائی ایمل خان نے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں بری کئے جانے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرکے دوبارہ مقدمہ چلایا جائے۔ ملزمان مشال خان قتل میں ملوث تھے انھیں کیوں بری کیا گیا، قتل کے واقعے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں وہ تمام ملزمان موجود ہیں جنھیں بری کیا گیا۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک شخص کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، 25 ملزمان کو 4،4 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں جب کہ 26 کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ 13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close