خیبر پختونخواہ

خودکش حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

ڈی آئی خان: انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے ٹانک اڈے کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد اجمل اور جمال کو ٹانک اڈہ سے گرفتار کیا گیا، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گرفتار ملزمان 2015ء میں پولیس پر حملے ملوث تھے، جس میں 3 پولیس اور 2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close