خیبر پختونخواہ

پشاور میں پارٹی پرچم لگانے پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور: تخت آباد میں سیاسی جماعت کا پرچم لگانے کے معاملے پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

 پشاور میں چارسدہ روڈ پر تخت آباد میں واقع ایک مکان پر سیاسی جماعت کا پرچم لگانے کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ایس پی پشاور رورل شاکر بنگش کا کہنا ہے کہ تصادم میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت طلحہ، اس کے بیٹے اور عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close