خیبر پختونخواہ

ہم نے پاکستان میں سرگرم اسلام مخالف قوتوں‌ کو ناکام بنایا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی سازش یکسر کو ناکام بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمٰن نے پشاور میں پیغام اسلام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس کا خاتمہ کرنا مغرب کا سیاسی ایجنڈا ہے، اسلام کو ختم کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے، مگر ہم نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام جانتی ہے کہ جے یو آئی (ف) کا مقام کیا ہے، جے یو آئی (ف) جب بات کرے گی تو امت مسلمہ کی بات کرے گی، ہم نے پاکستان میں سرگرم اسلام مخالف قوتوں‌ کو ناکام بنایا۔ انہوں نے اپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کی جماعت ہیں، مگر دعوے داروں‌ کا موجودہ منظر کچھ اور کہانی بیان کررہا ہے۔ ہمارے ساتھ وہ طبقہ وابستہ ہے، جو دینی جذبات رکھتا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میں ایک نظریاتی جنگ لڑرہا ہوں، اینٹی پاکستان فکر کا نمائندہ نہیں، ہم خاموش ہیں تو اس کی بھی ایک وجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان مغرب کا ساتھی نہیں ہے، آج ہمیں اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، ہم اس کیلئے کوشاں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close