خیبر پختونخواہ

پشاور، مردان اور گردو نواح میں شدید آندھی، دیواریں گرنے سے 11 افراد زخمی

پشاور: پشاور، مردان اور گردو نواح میں ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آنے سے متعدد دیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آندھی سے کئی گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ علاقے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی کی رفتار 110 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ ہنگو میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پشاور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

پشاور، مردان اور گردو نواح میں ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی۔ متعدد دیواریں گر گئیں 11 افراد زخمی کئی گاڑیوں اور رکشوں کو نقصان ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close