خیبر پختونخواہ

پشاور میں ڈاکٹر نے نومولود بچے کا گلا کاٹ دیا، بچہ جاں بحق، ورثا کا احتجاج

پشاور کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز نے زچہ آپریشن کے دوران بچے کا گلہ کاٹ دیا جس سے نومود جاں بحق ہو گیا۔ورثاءنے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ارمڑ کے رہائشی رحیم نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو داخل کرایا تھا۔ جہاں گزشتہ شب خاتون کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بچے کا گلا کٹ گیا جس سے نومولود کی موت واقع ہوگئی۔بچے کی ہلاکت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا اورسڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیاجس سے سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close