خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں بارشیں، حادثات میں ایک طالبعلم جاں بحق، 3 زخمی

خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم پھر سرد ہو گیا ہے جب کہ مختلف حادثات میں ایک طالب علم جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی اور شبقدر میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے، جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جب کہ گوگدرہ میں مٹی کا تودہ اسکول کے بچوں پر گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ بریکوٹ اور مینگورہ میں آسمانی بجلی گرنےسے 2 مکان گر گئے، جس سے ایک شخص زخمی اور متعدد گائے اور بکریاں ہلاک ہوئیں، جہانگرہ اور لنڈی کوتل میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، درخت گرنے سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ندی نالوں میں طغیانی سے پاک افغان شاہراہ پر گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ پشاور، مردان، اورکزئی اورصوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close