خیبر پختونخواہ

ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنایا جائے، سراج الحق کے اس مطالبے کا ڈاکٹر قدیر خان نے کیا جواب دیا، جان کر آپکی حیرت کی انتہا نہیں رہیگی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت و اپوزیشن کو تجویز پیش کی ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم مقرر کیا جائے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان غیر متنازعہ شخصیت ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بناکر ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے۔ شی جن پنگ کو دوبارہ چین کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے ان کی قیادت میں خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پی ایس ایل کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ قوم کو اچھی تفریح اور بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا کرک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں نگران وزیراعظم کے لئے صلا ح و مشورے جاری ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ کسی غیر متنازعہ اور پاکستان کے لئے بڑا کارنامہ سرانجام دینے والی شخصیت کو نگران وزیراعظم بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرپٹ ٹولہ اقتدار کے ایوانوں میں موجود ہے ملک و قوم کے حالات نہیں سدھر سکتے۔ ملک میں خلافت کا نظام چاہتے ہیں تاکہ ریاستی اداروں اور حکمرانوں کو عوام کے خادم بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں جب نوٹوں سے بھرے بریف کیس دے کر ممبران اسمبلی کے ضمیر خریدے جارہے تھے، جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی دیانتداری پر ثابت قدم رہے اور جماعت اسلامی کے ارکان کو کوئی چمک متاثر نہیں کر سکی۔ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کوئی بھی عہدہ لینے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے ان کا نام تجویز کئے جانے کے حوالے سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہاان کی کون سنتا ہے، مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے، ویسے بھی مجھے ان عہدوں کا شوق نہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close