خیبر پختونخواہ

دانیال عزیزکا تحریک انصاف کے خلاف خیبرپختونخوا میں کنونشنزکے انعقاد کا اعلان

پشاور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزنے تحریک انصاف کے خلاف خیبر پختونخوا میں ضلعی سطح پرکنونشنز کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیزنے کہا کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتیں تعطل کا شکارہیں، کے پی کے میں بلدیاتی نمائندوں کواختیارات نہیں دیئے گئے، ضلعی ناظمین کودیئے گئے اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں، کے پی کے پولیس کی بہتری کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوا میں برائے نام مقامی حکومتوں کا نظام قائم کیا گیا، کرپشن کے خاتمے کا دعوی کرنے والی جماعت اپنے صوبے میں کرپشن ختم نہیں کرسکی اورتحریک انصاف کے اپنے اراکین صوبے میں کرپشن کوتسلیم کررہے ہیں۔

دانیال عزیزنے کہا کہ خیبربینک میں کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہئیں، صوبائی حکومت غریب عوام کے حق میں ڈاکہ ڈال رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کی نیت ٹھیک ہوتی تواحتساب کا عمل جاری ہوتا، عمران خان بتائیں کہ احتساب کمیشن کے دفترکوتالے کیوں لگائے گئے اورہائیڈروپاورکے منصوبے کہاں لگائے گئے ہیں۔ درخت لگانے کے دعویداراس عمل میں خرد برد کی بات کیوں نہیں کرتے، عمران خان بتائیں کہ بلدیاتی الیکشن میں قتل ہونے والے 26 افراد کے مقدمات کا کیا ہوا ہے، عمران خان اپنی آف شورکمپنیوں کی تفصیلات دیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم قانونی وجمہوری طریقے سے اپنا حق حاصل کریں گے، کے پی کے حکومت کی نااہلی سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں ضلعی سطح پرکنونشنزکا آغازکیا جا رہا ہے اورکنونشنز میں کے پی کے حکومت کی نااہلیوں سے عوام کوآ گاہ کیا جائے گا، کرپشن روکنے کے بجائے کے پی کے احتساب کمیشن کے دفترکو تالے لگ گئے ہیں۔

دوسری جانب دانیال عزیزنے پشاور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے درخواست بھی دائر کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close