خیبر پختونخواہ

ہنگو میں ماں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو بچوں کی جان لے لی, وجہ ایسی کہ آپ بھی جان کر حیرت سے دنگ رہ جائیں

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ماں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو کم سن بچوں کو قتل کردیا۔ ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں ماں نے اپنی گود خود اجاڑ دی، اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے دو کم سن بچوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 18 ماہ کی بچی اور دوسرا ڈھائی سال کا بچہ شامل ہے جب کہ گولی لگنے سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ماں موقع سے فرار ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا. پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کوگھریلو جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close