خیبر پختونخواہ

کرم ایجنسی سے خطرناک دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کرلی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کرم ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گرد پارا چنار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close