خیبر پختونخواہ

عمران خان نے علی امین کا شہد پی کر شوکاز نوٹس جاری کئے، امیر مقام کی بات پہ کھلاڑی تلملا اٹھے

امیر مقام کا کہنا ہے عمران خان نے علی امین گنڈہ پور کا شہد پی کر شوکاز نوٹس جاری کئے۔ سینیٹ الیکشن میں پوری تحریک انصاف زرداری کے ہاتھوں بک گئی۔ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ (ن) لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو کیسے شوکاز نوٹسز بھیج دیئے؟ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سے لیگی ارکان اسمبلی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایم پی اے بابر سلیم کا تعلق (ن) لیگ سے ہے، عمران خان ان کو کیسے نوٹس دے سکتے ہیں۔ پرویزخٹک نے جو نام لکھ کر دیئے عمران خان نے وہ بول دیئے، عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ امیر مقام نے کہا کہ ایوب آفریدی، خیال زمان اور فدا خان کو کن خدمات پر ٹکٹ دیا گیا، سینیٹ ٹکٹ کیلئے ملاکنڈ سے فدا محمد خان کو لایا گیا۔ ان لوگوں سے اربوں روپے لئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو چور ڈاکو پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے ہیں وہ صاف ہوجاتے ہیں، جن کی زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں وہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close