Featuredخیبر پختونخواہ

کپتان پریشان، خیبر پختونخوا میں سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔پشاور میں نیب ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب نے اجلاس میں خیبرپختون خوا ٹورازم کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ نیب نے مزید بتایا کہ ڈی ای او زنانہ ڈی آئی خان کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ادھر ٹی ایم اے نوشہرہ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات کی جائیں گی۔ سینئر آڈیٹر، اکاؤنٹس آفیسر شانگلہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close