خیبر پختونخواہ

چیف جسٹس کا سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیتے ہوئے 2 ماہ میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جب کہ کمیشن میں کم ازکم پشاور ہائی کورٹ کے ایک جج کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے گزشتہ دورے کے دوران سانحہ اے پی ایس کیس میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا، چیف جسٹس نے یہ نوٹس سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری کے باہر احتجاج پر لیا تھا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف نہیں دیا جارہا ہے لہذا اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دے کر مکمل تحقیقات کرکے انہیں انصاف فراہم کرے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 طلبا سمیت 144 افراد شہید ہو گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close