Featuredخیبر پختونخواہ

نوشہرہ، کچہری چوک میں خودکش دھماکہ، کتنے روزہ دار شہید ہوگئے، جان کر آپ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی شہر نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب خودکش حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش دھماکا کچہری چوک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب ہو، اجب خودکش حملہ آور موٹر سائیکل ایف سی کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس سے 3 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے اور گاڑی تباہ ہو گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close