خیبر پختونخواہ

نون لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی، رکن اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق انتخابات 2018 سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اس میں تحریک انصاف مخالفین کی 100 وکٹیں گرا کر سرفہرست ہے۔ پی ٹی آئی میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ ابھی بند نہیں ہوا بلکہ پی ٹی آئی کی مخالف جماعتوں کے منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تواتر کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سرگودھا پی پی 34 سے کامیابی حاصل کرنے والی رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی اپنی جماعت کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ نادیہ عزیز نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close