خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں نگران وزیراعلٰی کی نامزدگی متنازعہ ہونے کا خدشہ

صوبہ میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان عدم مشاورت کی وجہ سے نگران وزیراعلٰی کی نامزدگی کا معاملہ متنازعہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اپوزیشن کی دو اہم جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے واضح کیا ہے کہ نہ تو ان کے ساتھ مشاورت ہوئی ہے اور نہ ہی ان سے نام لئے گئے ہیں، جس کے بعد دونوں جماعتوں نے حکومت اور اپوزیشن کے مشاورتی عمل کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر کیو ڈبلیو پی کے پارلیمانی لیڈر سکندر حیات شیرپاؤ اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے ہم سے رابطہ کر کے ایک ایک نام دینے کو کہا تھا، مگر اس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہی ہم سے نام لئے گئے ہیں۔ اسوقت جو نام اپوزیشن کی طرف سے پیش کئے گئے ہیں وہ کسی بھی صورت متفقہ نہیں کہلا سکتے کیونکہ ان پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مشاورتی عمل سے ہمیں باہر رکھنا افسوسناک ہے اور اس سے شکوک میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں نگران وزیراعلٰی کی نامزدگی متنازعہ ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close