Featuredخیبر پختونخواہ

پرویز خٹک کی اہلیہ کو امریکا جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن عملے نے جہاز سے اتارلیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک پشاور سے امریکا جا رہی تھیں اور ان کے پاس اورسیز قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ) نہیں تھا جس پر امیگریشن عملے نے انہیں جہاز پر سوار ہونے کے بعد واپس اتار لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close