خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان دہشتگردوں کے رحم و کرم پہ، 5 ماہ میں 20 سانحات

ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 ماہ کے دوران دشت گردی کے 20 واقعات رونما ہوئے، جس میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 52 افراد ذخمی ہوئے۔ زرائع کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 28 مئی کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دشت گردی کی 20 واقعات میں 18 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس میں 7 پولیس اہلکار، 1 سکیورٹی اہلکار جبکہ 10 شہری شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق رواں سال دشتگردی کے 20 واقعات میں 52 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں 11 پولیس اہلکار، 4 سکیورٹی فورسز کے اہلکار، 4 ایف سی اہلکار جبکہ 33 شہری زخمی ہوئے۔ زرائع کے مطابق دشت گردی کے زیادہ تر واقعات ڈیرہ شہر میں ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close