خیبر پختونخواہ

فاٹا میں انتخابات بھی عام انتخابات کے ساتھ کروائے جائیں ، کے پی کے حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

خیبر پختون خواہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے جس میں کہاگیاہے کہ فاٹا کے انتخابات بھی عام انتخابات کے ساتھ ہی کروائے جائیں ۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ فاٹا میں انتخابات نہ کروانے کے باعث متعلقہ حکومت اثر انداز ہو سکتی ہے ، اسمبلی میں بعد میں منتخب ارکان اسمبلی کیلئے بھی مسئلہ ہو گا جبکہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں حکومت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور فاٹا کے پی کے کا حصہ بن چکا ہے ۔خط کے مطابق صوبے میں حکومت کی موجودگی میں عام انتخابات نہیں ہو سکتے ، فاٹا سے منتخب ارکان کو بھی وزیراعلیٰ اور سپیکر بننے کا موقع ملنا چاہیے ، فاٹا میں صوبائی نشستوں پر انتخابات بھی عام انتخابات میں ہی کروائے جائیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close