Featuredخیبر پختونخواہ

صرف دو ماہ کیلئے آیا ہوں، انتخابات 25 جولائی کو ہی ہونگے، نگران وزیرعظم

گراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا ہے کہ میں صرف 2 ماہ کے لیے آیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اپنے آبائی علاقے سوات پہنچے جہاں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ناصر الملک نے اپنے والد کی قبر پرفاتحہ پڑھی اور گلکدہ میں اپنی رہائشگاہ چلے گئے۔ نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سے مقامی عمائدین نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، میں صرف 2 ماہ کے لیے آیا ہوں، ملک میں تمام کام صرف آئین کے مطابق ہوں گے اور اپنے اختیارات کے مطابق لوگوں کی خدمت کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close