خیبر پختونخواہ

پشاور تباہی سے بچ گیا‘ دہشتگرد واردات سے قبل دو بموں سمیت گرفتار

پشاور : پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو بموں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کا دہشت گردی کے منصوبے کا اعتراف۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ پر اچینی کے قریب دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد شیر رحمان کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 500، 500 گرام کے 2 بم برآمد ہوئے۔

گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ پہلے ایک دھماکا کرایا جاتا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کے جمع ہونے پر دوسرا بم حملہ کرانا تھا۔ شیر رحمان پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں بھی مطلوب تھا جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close