خیبر پختونخواہ

دیربالامیں گاڑی میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق2زخمی

دیر بالا : دیر بالا کے علاقے میں گاڑی کے اندر دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے، مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی میں امن کمیٹی کے افراد سوار تھے۔

پولیس کے مطابق دیر بالا کے علاقے بڈر کنی میں چلتی گاڑی میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد امن کمیٹی کے ممبر تھے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا۔

دھماکے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کو سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close