خیبر پختونخواہ

لوئر دیر میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار شہید

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او اور ایک سپاہی شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کی تحصیل میدان کے علاقے سوری تاو میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے جسدِ خاکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو بھی مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close