خیبر پختونخواہ

قبائلی علاقے کی تاریخ میں پہلی بار خاتون امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی

پشاور: قبائلی علاقہ جات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی۔

قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد پہلی قبائلی خاتون امیدوار عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آگئی ہیں۔ علی بیگم نے آزاد حیثیت سے ضلع کرم این اے 46 پارہ چنار سے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔ علی بیگم ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی جیسے اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں اور ان کا تعلق کرم کے علاقہ پارہ چنار سے ہے۔

انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی سے اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹر کیا اور خیبرپختونخوا میں اعلی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ علی بیگم نے سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی چیرپرسن گورنر انسپکشن ٹیم اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کے عہدوں پر کام کیا اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی مشیر برائے خواتین بھی رہیں۔

علی بیگم کا کہنا ہے ان کی پہلی ترجیح خواتین کے مسائل ہیں اور ان کی کوشش کی ہوگی کہ کامیابی کے بعد وہ خصوصا قبائلی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے موثر قانون سازی کریں گی۔ این اے 46 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 868 ہے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 72 ہزار 842 ہے جبکہ عام انتخابات میں اس حلقے سے خواتین ووٹرز کی تعداد دیگر مقابلوں میں زیادہ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close