خیبر پختونخواہ

بالاکوٹ میں سیاحوں کی جیپ دریا میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے

خیبر پختونخوا کے ضلع بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ بالاکوٹ کے علاقے بیلہ سچاں کے مقام پر مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے سبب 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔پارس کے ناظم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو رشتہ داروں سے عید ملنے گئے تھے اور واپسی پر جیب حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close