خیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران فوجی دستے پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوان سپاہی نیازعلی شہید ہوگئے، 29 سالہ شہید سپاہی نیازعلی ضلع مردان کے رہائشی اور شادی شدہ تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارڈر پر باڑ لگانے کا کام بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا جب کہ باہمی مفاد میں افغانستان کے تعاون کی ضرورت ہے۔پاک افغان بارڈر پر مجموعی طور پر 2611 کلومیٹر پر باڑ لگائی جانی ہے، اب تک 255 کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگائی جا چکی جب کہ397 کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے جو دسمبر 2019 تک مکمل ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close