خیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 نوجوان دوست لاپتہ

ڈیرہ اسماعیل خان: شہر کے محلے وکیلانوالہ اور اطراف میں رہنے والے 8 نوجوان دوست 10 روز سے لاپتہ ہیں۔ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ وکیلانوالہ، حیات اللہ اوراطراف کی گلیوں میں رہنے والے 8 نوجوان 20 جون سے لاپتہ ہیں، لاپتہ ہونے والے تمام نوجوانوں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ لاپتہ نوجوانوں میں حمزہ، ہمایوں، ثاقب، خالد، سبحان اورعثمان شامل ہیں۔نوجونوں کے والدین کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرلی گئیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکوں کوکسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود کہیں گئے ہیں، نوجوانوں کے موبائل فون اورشناختی کارڈ گھروں میں ہی موجود ہیں۔ پولیس لڑکوں کی تلاش کررہی ہے لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی اورنہ ہی کسی بھی لڑکے نے والدین سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close