خیبر پختونخواہ

پشاوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا ،سرکاری اسکول کاکوئی طالب علم ٹاپ20 پوزیشن میں جگہ نہ بنا سکا

پشاور : پشاوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا گیا جس کے مطابق ایک لاکھ 54ہزار 511 طلبانے امتحانات میں حصہ لیا ۔نویں جماعت میں مجموعی کامیابی کاتناسب 53 فیصداوردسویں جماعت میں کامیابی کاتناسب 65 فیصدرہا۔میٹرک کے سالانہ نتائج کے مطابق پشاور میں 9 ویں کلاس سائنس میں کامیابی کا تناسب 63 فیصدجبکہ آرٹس میں کامیابی کا تناسب 28 فیصدرہا۔سائنس گروپ میں سارہ یوسف نے1062نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بختاوراورطوبیٰ گل نے1060نمبرلےکردوسری پوزیشن حاصل کی اور انیبہ مسکان اورسنیعہ شاہ1058نمبرلیکرتیسری پوزیشن پررہیں ۔آرٹس گروپ میں لنتا خان نے 958 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حسین اللہ 939نمبرلے کر دوسری اور تانیہ جمال اورساجداللہ نے932 نمبرلےکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔پشاور میٹرک کے سالانہ نتائج میں سرکاری اسکول کاکوئی طالب علم ٹاپ20 پوزیشن میں جگہ نہ بنا سکا۔\پشاوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈرطلبا کیلئے تقسیم انعامات تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلیٰ دوست محمد تھے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کاغلط استعمال تباہی کاباعث بن رہاہے اور ہمیں جامعات میں ریسرچ ورک گریجویٹ لیول پروگرام شروع کرناہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close