خیبر پختونخواہ

بلین ٹری منصوبہ ، چترال پراجیکٹ کے 200ملازمین فارغ کردیے گئے

پشاور : تحریک انصاف کے بلین ٹری منصوبہ میں چترال پراجیکٹ کے دو سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا‘ گزشتہ نو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر مظاہرین نے جنگلات دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیئے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے جاتے ہیں تحریک انصاف کا بلین ٹری منصوبہ بھی ٹھپ ہوگیا چترال میں پراجیکٹ کے دو سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ نکالے گئے ملازمین کو گزشتہ نو ماہ سے تنخواہ بھی نہ ملی ملازمین نے محکمہ جنگلات کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2015 سے وہ اس پراجیکٹ کے لئے کام کررہے ہیں اور حکومت کے جانے کے بعد انہیں بغیر نوٹس کے نکال دیا گیا ہمیں جلد از جلد تنخواہیں جاری کی جائیں۔ مظاہرین نے بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔ ہم سے بلا معاوضہ درخت لگوائے ہمیں انصاف دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close