خیبر پختونخواہ

سیکیورٹی فورسزکاجنوبی اورشمالی وزیرستان میں آپریشن، بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے سیکیورٹی فورسزنے جنوبی اورشمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جس میں بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سیکیورٹی فورسزکی جنوبی اورشمالی وزیرستان میں کارروائی میں گولہ بارود،بارودی سرنگیں اور81 مارٹرگولے برآمد ہوئے جبکہ کارروائی کے دوران آرپی جی سیون راکٹ بھی برآمد ہوئے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا جسے زیرزمین چھپایاگیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close