خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت میں دستبردار

ڈی آئی خان: سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 37 پر پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 سے مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے، اب حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کو سپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 میں مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ دوسری جانب این اے سوات 3 میں ایم ایم اے نے شہباز شریف کو کامیاب کرانے کیلئے اپنے اُمیدوار سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے، اپنی جماعت کی پسپائی پر مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close