خیبر پختونخواہ

عمران خان نے قادیانیوں سے تعاون کے بدلہ میں یہ وعدہ کیا تھا کہ ۔ ۔ ۔ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

سرائے نورنگ : متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین ماہ تک اسلام آباد کے ڈی چوک پر قوم کی مائوں اور بیٹیوں کا نچاتے ہوئے ہماری عزتوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عمران خان نے قادیانیوں سے تعاون کے بدلہ ختمِ نبوت قانون میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اوروزارت عظمیٰ کا منصب پانے کے لئے قادیانیوں کے ساتھ مل کر ختم نبوت قانون میں ترمیم کی مذموم کوشش کی جس کی تصدیق خود اُن کی پارٹی کے رہنما شفقت محمود نے کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کام خود نہیں کیا بلکہ عمران خان کے کہنے پر کیا ہے ۔پی ٹی آئی ختم نبوت قانون میں ترمیم کی مجرم ہے وہ یہاں سب تحصیل تجوڑی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا اشرف علی ، ضلعی کونسلر مولانا اصغر علی ،این اے 36کے امیدوار شیخ الحدیث مولانا محمد انور،پی کے 92کے امیدوار ملک نور سلیم،مولانا سمیع اللہ مجاہد حا جی عزیز اللہ خان اور مفتی ضیا ء اللہ سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجو د تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close