خیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی کا پارٹی پرچم لپیٹ کر کتے کو گولیاں مارنے والے دونوں افراد اس وقت کہاں ہے ؟ پتا چل گیا ،بڑی خبر آ گئی

لاہور : بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی پرچم لپیٹ کر کتے کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ پولیس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے ان کی تصاویر جاری کر دی ہیں ۔ کے پی کے پولیس کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ بنوں پولیس نے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے فوری بعد مسلسل 12 گھنٹوں کی محنت کے باعث صبح پونے ساتھ بجے کتے کو قتل کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ وہ اس انتہائی افسوسناک واقعے کو منظر عام پر لانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین کے شکر گزار ہیں ۔دوسری جانب فیس بک پر ایک صارف سید ارسلان ہاشمی کی جانب سے عدنان وزیر کا ویڈیو پیغام شیئر کیا گیاہے ،جس میں پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں تاہم ٹویٹر صارف نے اپنی پوسٹ پر دعویٰ کیاہے کہ عدنان وزیر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تحریک انصاف کے جھنڈے میں لپٹے کتے پر گولی چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں سیاسی جماعت کے کارکن کتے پر پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا باندھتے ہیں اور پھر اس پر گولیوں کی برسات کردیتے ہیں جبکہ ویڈیو میں وہ مقامی زبان میں کچھ گفتگو بھی کر رہے ہیں ۔ویڈیو پر وائر ل ہونے والی 45 سیکینڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مٹی پر بیٹھے ہوئے کتے پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لپیٹا گیاہے اور دو لڑکوں کی گفتگو کی آواز سنائی دیتی ہے تاہم وہ اچانک سامنے آتے ہیں اور پہلے سیاسی جماعت کا پرچم لہراتے ہیں جس پر ” وطن پارٹی “ لکھاہواہے اور انتخابی نشان ”چراغ “ بنا ہواہے جس کے بعد وہ کتے پر تین گولیاں چلاتے ہیں اور کتا سسکتے ہوئے اپنی جان دے دیتاہے ۔اس ویڈیو کے ٹویٹر پر وائرل ہونے کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ کارکنان مبینہ طور پر قومی وطن پارٹی کے ہیں اور یہ واقعہ حلقہ پی کے 89 میں پیش آیا جہاں پر قومی وطن پارٹی کے امیدوار عدنان وزیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close