خیبر پختونخواہ

پی کے 90 بنوں میں تمام پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

بنوں : پی کے 90 بنوں میں تمام پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک عدنان نے پی کے بنوں 90 میں تمام پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوبارہ گنتی میں اکرم درانی کی 173 ووٹوں کی برتری ختم ہو گئی، عدالت سے درخواست ہے کہ تمام پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کی جائے۔آر او نے پی کے 90 بنوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔واضح رہے کہ پی کے 90 بنوں سے ایم ایم اے کے اکرم خان درنی کامیاب ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close