خیبر پختونخواہ

چترال: امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ 2 طالبات کی خود کشی

چترال : ایف ایس سی کے امتحانات کے نتائج آنے کے بعد 2 طالبات نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے ۔ڈان نیوز کے مطابق کے مطابق چترال کے علاقے ریچ میں ایک طالبہ نے ایف ایس سی کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دریا میں کود کر خود کشی کی اور امدادی کارکنوں نے تلاش کے بعد ان کی لاش نکال لی۔والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی پڑھائی میں غیر معمولی تھی اور وہ اپنے نتیجے سے دلبرداشتہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نتیجے کے بعد وہ غائب ہوگئی تھیں اور تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ انھوں نے دریا میں کود کر خود کشی کر لی ہے۔پولیس کے مطابق چترال کے ہی علاقے گرم چشمہ میں بھی ایک طالبہ نے نتیجے سے دلبرداشتہ ہو کر دریا میں چھلانگ مار کر خود کشی کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہیں اور لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close