خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں

محکمۂ موسمیات کے سینیئر اہلکار محمد حنیف نےبتایا کہ بارشوں کے نتیجے میں اس وقت دریائے چناب میں بعض مقامات پر درمیانے جبکہ بعض مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔محمد حنیف نے کہا کہ بالائی علاقوں پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور کشمیر کے علاقوں میں آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کی شدید میں مزید اضافہ ہو گا۔

محمد حنیف کے مطابق بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ متوقع شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھی بارشوں کی وجہ سے بعض علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی اطلاعات مل رہی ہیں لیکن مزید بارشوں کے نتیجے میں صورت حال خراب ہو سکتی ہے اور اس وجہ سے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد احتیاط برتیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت صرف دریائے چناب میں سیلاب ہے جبکہ ملک کے دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں سیلاب کی وجہ سے جھنگ اور سرگودھا کے علاقے متاثر ہوئے ہیں اور دریا کے کنارے آبادیوں میں پانی آنے کی وجہ سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سیلابی پانی کی وجہ سے جھنگ سرگودھا روڑ کے بند ہونے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں بدھ کی صبح تیز ہواؤں کے شدید بارش سے کم سے کم دو افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

پشاور میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق مقامی انتظامیہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے علاوہ املاک کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close