Featuredخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایف سی اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا اسوقت ہوا جب پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں 4 اہلکار گشت پر تھے۔ زخمی ایف سی اہلکاروں کو فوری طور پر دتہ خیل کیمپ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت احمد خان سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں مدثر، علیم اور اکرم شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close