خیبر پختونخواہ

ناران، سیاحوں کی تیز رفتار گاڑی پولیس چوکی میں جاگھسی، 1 اہلکار جاں بحق 1 زخمی

پشاور: مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں سیاحوں کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پولیس چوکی میں جاگھسی، جس کے نتیجہ میں اینٹی ٹیررازم سکواڈ (اے ٹی ایس) کا ایک کمانڈو جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سیاحوں کی گاڑی گٹی داس کے مقام پر تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور سڑک کنارے قائم پولیس چوکی میں جاگھسی، جس کے نتیجہ میں اے ٹی ایس اہلکار یاسر جاں بحق اور گل خان زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی نماز جنازہ آج 3 بجے مانسہرہ سرکٹ ہاؤس میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد اُنہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close